11 مئی 2011 - 19:30

سعودی عرب میں ایک یونیورسٹی کی سیکڑوں طالبات نے احتجاجی مظاہرہ کرکے یونیورسٹی کی پالیسیوں کی مذمت کی ہے۔

ابنا: العالم کی رپورٹ کےمطابق نورہ بنت عبدالرحمن یونیورسٹی کی طالبات نے یونیورسٹی کی پالیسیوں پر احتجاج کیا ہے۔ دیگر طالبات نے کلاسوں کا بائيکاٹ کرکے احتجاجی مظاہرہ کرنےوالی طالبات کا ساتھ دیا۔ یادرہے سعودی عرب نے ہرطرح کے جلسے جلوس اور مظاہروں پرپابندی لگارکھی ہےلیکن سعودی عرب میں آئے دن احتجاجی مظاہرےہورہےہیں۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ سعودی حکام نے چھ یتیم لڑکیوں کو کوڑوں کی سزا سنائي ہے۔ العالم نے سعودی عرب کی وزارت سماجی امور کے روابط عامہ کے سربراہ محمد العوض کےحوالے سے رپورٹ دی ہےکہ ان لڑکیوں کو ، جن کی عمریں بارہ سے اٹھارہ برس کی ہیں، یتیم خانے کا سرپرست ایذائيں پہنچایا کرتاتھا اور انہوں نے اپنا دفاع کرتےہوئے اس پرحملہ کیا تھا۔ محمد عوض نے بتایا کہ ان لڑکیوں کو مظاہروں میں شرکت کرنے کی بناپر دس دس کوڑوں کی سزا دی گئي ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169 

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز

 بحرین میں مظالم روکنے کےلئے صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت